• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سرکاری ریلوے کے سابق سربراہ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے نکال دیا گیاتازترین

September 20, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے سرکردہ اراکین کے گروپ کے سابق سیکرٹری اور سابقہ چائنہ ریلوے کارپوریشن کے جنرل مینیجر شینگ گوانگ ژو کوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکال دیا گیا ہے۔

یہ سزا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی  کمیشن برائے نظم ونسق معا ئنہ کاری اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے پیر کو شینگ کے خلاف تحقیقات کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی منظوری سے دی گئی ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ شینگ اپنےنظریات اور عزم سے محروم ہو کر اپنے معاملات کی تحقیقات میں مزاحمت کررہا تھا اور جذباتی طور پر توہم پرستانہ سرگرمیوں میں مصروف تھا۔

شینگ نے پارٹی کے 8  نکاتی کفایت شعاری کے ضابطے کو نظر انداز کرتے ہوئےضیافت اور دوروں کی دعوتیں قبول کیں، اور ایسے تحائف وصول کیے جو کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں اس کی غیر جانبداری پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں۔

شینگ نے ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ اس نے اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری معاملات چلانے اور منصوبوں کے کنٹریکٹ حاصل کرنے میں دیگر لوگوں کی مدد اور اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی سامان قبول کیا۔

انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے کا  کہنا ہے کہ اس نے پارٹی کے نظم و ضبط کی سخت خلاف ورزی کی ہے اور فرائض سے متعلق جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے نے کہا کہ اس پر رشوت لینے کا شبہ ہے۔

انہیں پارٹی کے ضوابط اور قوانین کے مطابق پارٹی سے نکالنے، اس  کے حاصل کردہ فوائد کو منسوخ کرنے، اس کے ناجائز فوائد کو ضبط کرنے اور اس کا مقدمہ مزید عدالتی کارروائی کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چائنہ ریلوے کارپوریشن کو سال 2019 میں چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کانام دیا گیا تھا۔