• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سری لنکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں ہر ممکن مدد کر رہا ہے:ترجمان وزارت خارجہتازترین

October 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایک دوست اور پڑوسی ہونے کے ناطے، سری لنکا کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا قریب سے مشاہدہ اور اسکی اقتصادی اور سماجی ترقی میں ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔

ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران سری لنکا کے قرضوں کی تنظیم نو اور دو طرفہ ڈیبٹ ٹریٹمنٹ میں پیش رفت کے لیے چین کے تعاون کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

وانگ نے بتایا کہ گزشتہ سال سے، چین کے متعلقہ مالیاتی ادارے سری لنکا کے ساتھ قرضوں کے معاملے پر قریبی رابطے میں ہیں، دو طرفہ مشاورت  کا عمل جاری ہے اور سری لنکا کو آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے بروقت فنانسنگ سپورٹ دستاویز فراہم کی  گئی ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ چینی مالیاتی ادارے نے قرض دہندگان کے تمام اجلاسوں میں بطور مبصر حصہ لیا اور دوسرے قرض دہندگان کے ساتھ دوستانہ رابطے کو برقرار رکھا ہے تاکہ ان کے ساتھ ڈیبٹ ٹریٹمنٹ کے حوالے سے پیشرفت کا تبادلہ کیا جا سکے۔