• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سونےکی پیداوارمیں14.04 فیصدکا اضافہتازترین

October 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سونے کی پیداوار269.987 ٹن رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں33.235 ٹن یا 14.04 فیصد زیادہ ہے۔

چائنہ گولڈ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی تین سہ ماہی کے دوران چینی مارکیٹ میں سونے کی کھپت گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.36 فیصد کم ہو کر 778.09 ٹن رہی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، پہلی تین سہ ماہی میں ملک میں سونے کے زیورات کی کھپت گزشتہ سال کی نسبت 1.31 فیصد کمی کے ساتھ  522.15 ٹن ، جبکہ سونے کے سکوں اور اینٹوں کی کھپت 10.46 فیصد سکڑ کر 191.73 ٹن رہ گئی۔

اسی مدت کے دوران صنعتی اور دیگر استعمال کے لیے سونے کی کھپت 64.21 ٹن رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.79 فیصد کم ہے۔