• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،صومالیہ میں امداد کی فراہمی کو فروغ دینے کے لئے 1 لاکھ 51 ہزار امریکی ڈالرز کا عطیہتازترین

August 07, 2023

موغادیشو (شِنہوا) چین نے صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (ایس او ڈی ایم اے) کو 1 لاکھ 50 ہزار 996 امریکی ڈالرز کا عطیہ دیا ہے جس کا مقصد ملک میں تنازعات اور قومی آفات کے متاثرین کو ہنگامی امداد کی فراہمی میں معاونت دینا ہے۔

ایس او ڈی ایم اے کے کمشنر محمود مولیم عبدلے نے عطیہ دینے پر چین کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں عبدلے نے کہا کہ چینی حکومت اور صومالیہ کے عوام تاریخی معاون تعلقات اور یکجہتی کے حامل ہیں اور  اس طرح کے عطیات پہلی بار موصول نہیں  ہوئے ہیں۔

صومالیہ میں چین کے سفیر فی شینگ چھاؤ نے کہا کہ آفات اور تنازعات کے متاثرین کی حمایت موغادیشو کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے بیجنگ کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

فی نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ چین اور صومالیہ دیرینہ تعلقات کے حامل ہیں جو خطے اور بین الاقوامی میدان میں ہر آز مائش اور  تبدیلیوں  پر پورا اترے ہیں۔

صومالیہ  میں بے گھر اور چرواہوں کی آبادیوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے قحط کے یقینی خطرے کی تنبیہ کے دوران یہ عطیہ خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علا قوں کو موصول ہوا ہے۔