• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سمر ڈیووس فورم میں 15 سو سے زائد نمائندے شرکت کریں گےتازترین

June 16, 2023

تیانجن(شِنہوا)نیوچیمپئنز کے 14ویں سالانہ اجلاس جسے سمر ڈیووس فورم بھی کہا جاتا ہے، میں 15 سوسے زائد نمائندے شرکت کریں گے جو 27 سے 29 جون تک چین کی تیانجن میونسپلٹی میں منعقد ہوگا۔فورم کے منتظم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "انٹرپرینیورشپ: دی ڈرائیونگ فورس آف دی گلوبل اکانومی" کے موضوع پر اس سال کے سمر ڈیووس فورم نے سیاست، کاروبار، تعلیم، سماجی تنظیموں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 15 سو سے زائد شرکا کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ایونٹ میں چھ اہم موضوعات کو شامل کیا جائے گا جن میں ترقی کا دوبارہ آغاز، عالمی تناظر میں چین، توانائی کی منتقلی اور مواد کی فراہمی، فطرت اور آب و ہوا کا تحفظ، وبائی امراض کے بعد کے دور میں کھپت کے رجحانات، اور جدت کا استعمال شامل ہیں۔