• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سینئر قانون سازوں کی جانب سے چینی صدر کی تقریر کا مطالعہتازترین

January 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 20 ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے دوسرے مکمل اجلاس میں کی گئی ایک اہم تقریر اور مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کرنے کے لیے سینئر چینی قانون ساز  اکٹھے ہوئے۔

چین کی اعلیٰ مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے اجلاس کی صدارت قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور اس کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے سیکرٹری لی ژان شو نے کی۔

شی کی تقریر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں کیے گئے فیصلوں اور منصوبوں پر جامع عملدرآمد کی کوششوں ، پارٹی کی خود اصلاح بارے شی کی اسٹریٹجک سوچ کو قومی عوامی کانگریس کی مکمل پارٹی سازی کے عمل سے مربوط کرنے اور پارٹی کی خود حکمرانی بارے بنیادی سیاسی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کی مجموعی قیادت خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزیت ، متحد قیادت کو عوامی کانگریسز کے کام بارے برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ 

اس کے علاوہ پارٹی نظریات پر عملی رہنمائی ، متعلقہ عمل کو آگے بڑھانے اور اسے ایک طاقتور قوت میں تبدیل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اس نے عوامی کانگریس نظام کی نظریاتی اور عملی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی اور ریاست کے نگرانی کے نظام بہتر بنانے، عوامی کانگریسز کی نگرانی بڑھانے، آئین اور قوانین کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے اور عوام کے حقوق ، مفادات کے تحفظ اور احساس کو یقینی بنانے کی کوششیں کرنی چاہئے۔