• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سیچھوان زلزلے کا ہیرو، بہادر شخص اسپتال سے فارغتازترین

October 09, 2022

چھنگ ڈو (شِںہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کی کاؤنٹی لوڈنگ میں 6.8 شدت کے زلزلے میں بچ جانے والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے ایک بہادر کارکن گان یو کو علاج کے بعد جامعہ سیچھوان کے ویسٹ چائنہ اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

لوڈنگ کاؤنٹی میں 5 ستمبر کو زلزلہ کے بعد گان اور ان کے ساتھی نے انخلا کی بجائے ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں اپنی چوکیوں پر رہنے کا فیصلہ کیا تاکہ نشیب میں واقع دیہات کو سیلاب سے بچایا جاسکے۔ ان کے ساتھی کو 8 ستمبر کو نکالا گیا۔

28 سالہ شخص نے 17 دن تنہا ویرانے میں گزارے، انہیں 21 ستمبر کو ایک دیہاتی نے تلاش کیا۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق گان کو دیہاتی نی تائی گاؤ نے تلاش کیا تھا، جو مقامی پہاڑوں سے بخوبی آگاہ تھا۔

چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کی صبح نی نے ایک پہاڑی ڈھلوان پر کسی کو مدد کے لیے پکارتے سنا اور دیکھا کہ گان ایک لکڑی پر لیٹا ہوا ہے۔

گان نے نی کو بتایا کہ اس نے جنگلی پھل کھاکر اور چشمہ کا پانی پیتے ہوئے یہ مشکل وقت گزارا ہے۔

اسپتال کے نائب صدر وو ہونگ نے بتایا کہ گان کے ٹشو زخمی ہوئے، کئی فریکچر تھے اور شدید انفیکشن کا شکار ہوا۔

 

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں جامعہ سیچھوان کے ویسٹ چائنہ اسپتال میں گان یو رخصت ہو نے کے وقت لوگوں کو ہاتھ ہلاکر الوادع کہہ رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں گان یو کی لوڈنگ کاؤنٹی منتقلی کے لئے شی میان کاؤنٹی سے ہیلی کاپٹر روانگی کی تیاری کررہا ہے۔  (شِنہوا)

گان یو کو ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے 21 ستمبر 2022 کو جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کی لوڈنگ کاؤنٹی منتقل کیا گیا ہے۔ (شنہوا)

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں گان یو کو امدادی ہیلی کاپٹر کی مدد سے لوڈنگ کاؤنٹی منتقل کیا جارہا ہے۔  (شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں جامعہ سیچھوان کے ویسٹ چائنہ اسپتال میں طبی عملہ گان یو کو طبی معائنہ کے لئے لیکر جارہا ہے۔  (شِنہوا)