• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار کی کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم سے ملاقاتتازترین

August 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  (سی پی سی)کے سینئر عہدیدارلی گانجی نے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور سول سروس کے وزیر ہن مینی سے بیجنگ میں ملاقات کی۔

سی پی سی  مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن اور سی پی سی  مرکزی  کمیٹی کے انتظامی ادارے کے سربراہ لی گانجی نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا سچے دوست ہیں جو دکھ سکھ  کے شراکت دار ہیں اور اچھے بھائی ہیں جو ایک دوسرے پر خلوص دل سے اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  چین کمبوڈیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں جماعتوں اور ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے سمیت نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا  برادری کی تعمیر کو آگے بڑھایا جاسکے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد فراہم کیے جاسکیں۔

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم ہن مینی نے کمبوڈیا کے لئے قابل قدر طویل مدتی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا چین کے بنیادی مفادات کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور سول سروس امور سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔