• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعاون کرے گا: وزیر دفاعتازترین

April 29, 2023

نئی دہلی(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے کہا  ہے کہ چین ایک متوازن، موثر اور پائیدار سلامتی کی تعمیر کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے دیگر  رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

بھارتی دارالحکومت  نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر لی نے کہا کہ  وزارتی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم ممالک کے لیے اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کا  ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال  ستمبر میں سمرقند میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس میں اہم اتفاق رائے  طے پایا تھا۔

لی نے کہا کہ  چین شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر ممبران کے ساتھ مل کر عالمی سلامتی کے اقدام کو عملی جامہ پہنانے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے، انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے، تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ عالمی اور علاقائی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

وزرائے دفاع نے اجلاس میں اسٹریٹجک رابطوں کو مزید فروغ دینے، اتفاق رائے پر توجہ مرکوز کرنے اور ایس سی او تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ طور پر علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کا عہد کیا۔

اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔