• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنگھائی میں سیاحتی میلے کا انعقادتازترین

September 17, 2023

شنگھائی (شِںہوا) چین کے شہر شنگھائی میں 34 واں شنگھائی سیاحتی میلہ شروع ہوگیا جس کا مقصد ثقافتی اور سیاحت کی کھپت کا فروغ ہے۔یہ میلہ 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

شنگھائی میں اورینٹل پرل ٹاور، شنگھائی وائلڈ لائف پارک اور فینگ جنگ قدیم شہر کے ساتھ ساتھ عجائب گھروں اور پارکس سمیت 70 سیاحتی مقامات پر 16 سے 22 ستمبر تک داخلہ ٹکٹس پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

شہر کے 16 اضلاع میں ثقافتی سیاحت کی کھپت کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

رواں سال دریائے یانگسی طاس اور چین کے 12 مشرقی شہروں میں بھی میلے کے ذیلی مقامات قائم کئے گئے ہیں جن میں صوبہ جیانگ سو کے سوژو، صوبہ ژے جیانگ میں تائی ژو ، صوبہ انہوئی میں ہوانگ شان، صوبہ جیانگ شی میں شانگ راؤ اور صوبہ فوجیان میں سان منگ شامل ہیں۔

شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران شنگھائی میں 13 کروڑ 90 لاکھ مقامی سیاح آئے جس سے 155 ارب یوآن (تقریباً 21.59 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی سیاحتی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 100 فیصد سے زائد ہے۔

سالانہ شنگھائی سیاحتی میلہ 1990 میں شروع کیا گیا تھا۔