• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، شمالی قدرتی افزائش گاہ میں موسم سرما کے دوران 64 ہزار سے زائد مہاجر پرندے موجودتازترین

January 15, 2023

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کےشمالی صوبے ہیبے کی قدرتی افزائش گاہ میں 64 ہزار سے زائد مہاجر پرندوں کو دیکھا گیا ہے۔

ہینگ شوئی جھیل قومی قدرتی افزائش گاہ کے وسائل تحفظ بیورو سے وابستہ ژانگ یوگانگ کے مطابق 2023-2022 میں 7 سے 11 جنوری تک مہاجر پرندوں کی نگرانی کا عمل کیا گیا جس میں عملے نے مہاجر پرندوں کی 60 اقسام کو شناخت کیا۔

ژانگ نے کہا کہ ان پرندوں میں درجہ اول قومی تحفظ میں آنے والی 6 اقسام ہیں جن میں بیئر پوچارڈز اور مشرقی سفید سارس وغیرہ شامل ہیں۔ 2022۔2021 عرصے کے مقابلے میں ان میں 2 اقسام کا اضافہ ہوا ہے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ "بیئر پوچارڈ اور مشرقی سفید سارس ہینگ شوئی جھیل کے طویل مدتی رہائشی ہیں۔ ہم نے دوسرے درجے کے قومی تحفظ میں آنے والے پرندوں کی 16 اقسام کی بھی نگرانی کی ہے جن میں 2022۔2021 عرصے کی نسبت 3 اقسام کا اضافہ ہوا ہے۔

بیئر پوچارڈز اور سارس کا 2023۔2022 موسم سرما کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے جس میں 42 بیئر پوچارڈز اور 3 ہزار 860 سرمئی  سارس کی نگرانی کی گئی۔

ہینگ شوئی جھیل چین کے شمالی علاقے میں واحد قومی قدرتی افزائش گاہ ہے جہاں دلدل، پانی، مٹی ، گھاس اور جنگلات کا ایک مکمل ویٹ لینڈ ماحولیاتی نظام موجود ہے۔