بیجنگ (شِنہوا) چین کی جانب سے سال 2017 میں نئے علاقے کے قیام کے منصوبے کے اعلان کےبعد سے شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر نے400 ارب یوآن (57.55 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری مکمل کر لی ہے ۔
ملک کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ایک عہدیدار کاؤ یوآن مینگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس وقت شیونگ آن کی تعمیر سے تقریباً 1 لاکھ نوکریاں اور بھرتی کی شدید ضرورت میں زیادہ سے زیادہ2 لاکھ ملازمتیں فراہم ہو سکتی ہیں۔
نیا علاقہ ہیبے میں شیونگ شیان ، رونگ چھنگ اور آن شن کی کاؤنٹیز تک پھیلا ہوا ہے اوریہاں چین کی ایک بڑی شمالی ویٹ لینڈ بائیانگ ڈیانگ کا علاقہ واقع ہے۔
یہاں قدرتی ماحولیات کی بحالی میں پیش رفت ہوئی ہے۔
کاؤ نے کہا کہ بائیانگ ڈیانگ میں پانی کا معیار پانچویں گریڈ سے بہتر ہوا ہے ،جو کہ چین کے 5 درجاتی پانی کی تشخیص کے نظام کی کم ترین سطح ہےاوراب یہ تیسرے درجے تک پہنچ گیا ہے۔