• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شین زین، جرمن بولنے والی دنیا کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے فورم کا انعقادتازترین

November 23, 2022

انسبروک ، آسٹریا (شِنہوا) چین کے ٹیکنالوجی کے  مرکز شین زن اور جرمن بولنے والے ڈی اے سی ایچ   خطے (جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ) کے درمیان قریبی کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک تجارتی اور کاروباری فورم کا انعقاد کیا گیا۔

جدت اور ترغیب: ڈی اے سی ایچ خطے  اور شین زن کے درمیان رابطوں کا فروغ کے موضوع پر منعقدہ فورم نے تقریباً 100 شرکا کو اپنی جانب راغب کیا ہے  جن میں سرکاری افسران، کاروباری افراد اور کاروباری ایسوسی ایشنز  کے نمائندے شامل تھے۔

شین زن  کے میونسپل کامرس بیورو کے ایک اہلکار یوآن شیاؤ فانگ نے اس تقریب کے دوران  ایک ویڈیو تقریر  کی ، انہوں نے کہا  کہ ڈی اے سی ایچ خطے کی آٹومیشن، مشینری اور ہائی اینڈ مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں برتری  ایک جدید مینو فیکچرنگ صنعت کی تعمیر کے لئے شین زن کے ابتدائی خاکہ کے ساتھ انتہائی مطابقت رکھتی ہے۔

یوآن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریق مزید عملی تعاون حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی صنعتوں کو  ترقی دینے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شین زن عالمی سرمایہ کاری کے لیے اپنے کاروباری ماحول میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انسبروک کے ایک بزنس اسکول ایم سی آئی کے ریکٹر آندریاس آلٹ مین نے اس  فورم  کے دوران عزم  ظاہر کیا  کہ وہ ڈی اے سی ایچ  خطے اور شین زن میں کاروباری اداروں کے مابین تبادلے کو فروغ دینے میں مدد  کر یں گے۔