شیامین (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں ختم ہونے والے 23ویں چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (سی آئی ایف آئی ٹی) کے دوران 638 منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ان سودوں میں مجموعی طور پر 484.57 ارب یوآن (تقریباً 66.42 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری شامل تھی جو پانچ سال کی بلند ترین سطح ہے۔
"اوپن اینڈ انٹیگریٹڈ :اعلیٰ معیار کی ترقی کی کلید" کے عنوان سے چار روزہ ایونٹ میں فورمز، سیمینارز، نمائشوں اور بزنس میچنگ سیشنز جیسی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ شامل تھا۔
اس سال کے ایونٹ میں ڈیجیٹل معیشت، ذہین مینوفیکچرنگ، سبز اور کم کاربن کی ترقی اور دیہی بحالی پر واضح توجہ دی گئی تھی۔
نمائشوں میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد تنظیموں اور اداروں نے شرکت کی۔
1997میں شروع کیا گیا سی آئی ایف آئی ٹی دو طرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور عالمی ترقی کو آسان بنانے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔