• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شی آن کے حیرت انگیز مناظرتازترین

May 18, 2023

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کا دارالحکومت شی آن 3 ہزار 100 برس قبل قائم ہوا تھا ۔ یہ چین کے تانگ خاندان (907-618) سمیت 13 خاندانوں کے دور حکومت میں دارالحکومت بھی رہا ہے۔ اس شہر کو چھانگ آن بھی کہا جاتا تھا۔

یہ وہ جگہ بھی ہے جہاں ژانگ چھیان نے اپنے سفیروں کے ساتھ مغربی ہان خاندان (202 قبل مسیح-25 عیسوی) کے دور میں وسط ایشیا کے راستے مغربی علاقوں کی سمت اپنا سفر شروع کیا تھا۔

ژانگ کی اس اولین مہم نے ایک راستہ کھولا جو بعد میں شاہراہ ریشم بنا جس نے چین اور وسط ایشیا کے درمیان تعاون کو پھلتے پھولتے دیکھا۔

شی آن تاریخی اور ثقافتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے جہاں عالمی شہرت یافتہ ٹیراکوٹا جنگجو ،  گھوڑے ، بیل اور ڈرم ٹاورز ، شہر کی قدیم دیوار سمیت مزید بہت کچھ ہے۔

ہمارے ساتھ آئیں اور شی آن کے حیرت انگیز نظاروں کا دورہ کریں۔

 

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چھان با ماحولیاتی زون میں واقع چھانگ آن ٹاور کا ایک منظر ۔(شِنہوا)

 

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں اولمپک اسپورٹس سینٹر کو دیکھا جاسکتا ہے ۔(شِنہوا)

 

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں تانگ پیراڈائز کو دیکھا جاسکتا ہے ۔(شِنہوا)

 

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چھان با ماحولیاتی زون میں واقع شی آن بین الاقوامی کنونشن مرکز کا ایک منظر ۔(شِنہوا)

 

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں شی شیان نیو ایریا کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)