شی آن (شِںہوا) تقریباً 3 ہزار 100 برس قبل قائم ہونے والا شی آن آج چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کا دارالحکومت ہے۔ یہ چینی تاریخ کے 13 خا ندانوں کے دور کا دارالحکومت رہا ہے۔
یہ وہ جگہ بھی ہے جہاں مغربی ہان خاندان (25 عیسوی۔ 202 قبل مسیح) کے سفیر ژانگ چھیان نے وسط ایشیا کے راستے مغربی علاقوں کا سفر شروع کیا تھا۔ اس مہم سے شاہراہ ریشم کا آغاز ہوا۔
شی آن میں کل 159 عجائب گھر ہیں جو ہرسال 3 کروڑ سے زائد سیاحوں کو اپنے جانب راغب کرتے ہیں۔ عجائب گھروں میں موجود بہت سی نمائشیں قدیم چین اور قدیم شاہراہ ریشم سے متصل ممالک کے درمیان 2 ہزار برس سے زائد عرصے سے موجود ثقافتی تبادلوں کی گواہی دیتی ہیں۔
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے شی آن بائلین عجائب گھر میں تانگ عہد (907-618) کے شہنشاہ لی شیمن کے حکم سے ژاؤ مقبرے پر بنائے گئے سواری کے لئے تیار 6 گھوڑوں میں ایک ٹی چھن بیاؤ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے شی آن بائلین عجائب گھر میں شیر کے پتھر کے مجسمے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے شی آن عجائب گھر میں سیاح تانگ عہد (907-618) کے سہ رنگی دوڑتے گھوڑے کو دیکھ رہے ہیں ۔(شِںہوا)
چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن کے شی آن عجائب گھر میں ایک خاتون سیاح کانسی کے آئینے دیکھ رہی ہیں۔(شِںہوا)