• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شان ڈونگ کی زرعی برآمدات ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئیںتازترین

January 19, 2023

جنان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی زرعی برآمدات سال  2022  کے دوران  ریکارڈ بلند ترین سطح  پر پہنچ گئی ہیں  جو  کہ مسلسل 24 برسوں  سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

چھنگ ڈاؤ کسٹمز اورجنان کسٹمز کے اعداد و شمارکے مطابق سال  2022 کے دوران شان ڈونگ کی زرعی برآمدات 139.4 ارب  یوآن (تقریباً 20.62 ارب  امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ  سال کے مقابلے میں 12.6 فیصد زائد ہیں۔

 یہ چین کی زرعی برآمدات کی مجموعی مالیت کا 21.3 فیصد ہے۔

بنیادی طور پر گزشتہ سال شان ڈونگ میں زرعی مصنوعات جاپان، جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اور یورپی یونین کو برآمد کی گئی ہیں ۔

 آبی مصنوعات، سبزیوں اور خوردنی پھپھوندی کی برآمدی قیمت شان ڈونگ میں زرعی مصنوعات کی مجموعی  برآمدی قدر کا 45.5 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شان ڈونگ کی غیرملکی تجارت کی مالیت  سال 2022 کے دوران 33 کھرب 30 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو ایک مزیدریکارڈ بلند سطح  ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 13.8 فیصد اضافہ ہوا۔