• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سب سے بڑی تیل و گیس فیلڈ نے پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کر دیاتازترین

January 03, 2023

شی آن (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی تیل اور گیس فیلڈ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے 2022 کے دوران 6 کروڑ 50  لاکھ ٹن سے زیادہ خام تیل اور قدرتی گیس کے مساوی تیل (ٹی او ای ) پیدا کیا ، جس سے چین کے ملکی تیل اور گیس کے شعبوں میں پیداوار کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔

پیٹرو چائنہ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ کمپنی کے مطابق چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے 2022 میں 1کروڑ ٹن سے زیادہ تیل اور گیس کی پیداواری صلاحیت حاصل کی  اور سال بھر میں تیل کے 2 ہزار 210 کنویں اور گیس کے 2 ہزار 338 کنویں استعمال میں لائے گئے ہیں ۔

   کمپنی نے کہا کہ سال  2022 کے دوران آئل فیلڈ کی تیل اور گیس کی پیداوار میں 2021  کی نسبت تقریباً  25لاکھ 70ہزار  ٹن کا اضافہ ہوا۔

چین کے   شمال مغربی اورڈوس طاس  میں واقع چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے ملک کی توانائی کے تحفظ  کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ 1970 کی دہائی سے اس کے جمع شدہ مصدقہ تیل اور گیس کے ذخائر ملک کے مجموعی ذخائر کا ایک تہائی ہیں۔

اس وقت چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے کامیابی  کے ساتھ  35 آئل فیلڈز اور 13 گیس فیلڈز تیار کی ہیں جس سے ملک میں 89 کروڑ ٹن سے زیادہ تیل کے برابر حصہ فراہم کیا جارہا ہے۔