زغرب (شِنہوا) ایک کروشین سیاسی تجزیہ کارنے کہا ہے کہ چین کے ثالثی کے اہم کردار کے بغیرسعودی عرب اورایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے نہیں پا سکتا تھا۔
مارینکو اوگوریک نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ چین کے لیے ایک کامیابی ہے ۔ دنیا کے ایک بڑے ملک کے طور پر چین کے پاس ایسی کامیابی حاصل کرنے میں مدد کے لیے سیاسی عزم اوربین الاقوامی وقاردونوں موجود ہے۔
سعودی عرب اور ایران نے برسوں کی کھلی عداوت کے بعد گزشتہ ہفتے چین کی جانب سے فراہم کی گئی بات چیت کی سہولت کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا جو دونوں ملکوں کے لیے ایک اہم پیشرفت اورمشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک نعمت ہے۔
سعودی عرب اور ایران نے جمعہ کو چین کے ساتھ جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے اور سفارتی مشن دوبارہ کھولنے، سفیروں کے تبادلے کے انتظامات پر دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا تھا ۔
اوگوریک نے کہا کہ امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں ایک فریق کو دبانے اور دوسرے کی حمایت کرنے کا کردار ادا کیا ہے، اس کے بر عکس چین نے بات چیت، امن اور تعاون کو فروغ دے کر ایک مختلف انداز اپنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ سے زیادہ اعتماد کے ساتھ مذاکرات میں داخل ہواہے اوراس طرح زیادہ موثر ہے ۔
اوگوریک نے کہا کہ امریکہ نے نام نہاد عرب اسپرنگ میں خود کو بدنام کیا ہے جس میں امریکہ یقینی طور پرملوث تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغاوتیں ایسی ختم نہیں ہوئیں جیسا کہ ان کا خیال تھا اور یہ کہ خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کم ہو گیا ہے۔