سینٹ جونز(شِںہوا) اینٹی گوا اور باربوڈا کے وزیراعظم گیسٹن براؤن نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ متعدد شعبوں میں اپنے تعلقات میں پیشرفت کرے گا۔
وزیر اعظم گیسٹن براؤن نے شِنہواکے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم اینٹی گوا و باربوڈا اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے کر انہیں مضبوط اور وسیع کریں گے۔
چین کے سرکاری دورہ کے بعد دارالحکومت سینٹ جونزمیں انہوں نے کہا کہ ان کا دورہِ چین کامیاب رہا ہے جس میں ترقی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے 10 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
دورہِ چین میں دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون، تجارت، نقل و حمل، اقتصادی ترقی، باہمی ویزا استثنیٰ اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے۔
اینٹی گوا اور باربوڈا مشرقی کیریبین کا ایک جزیرہ ملک ہے جس کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے ۔ براؤن نے کہاکہ رقبے ، قوت اور وسائل میں برابری نہ ہونے کے باوجود چین نے ہمیشہ مکمل احترام کا سلوک اور ایسا احترام ہمیں کسی اور ملک کے ساتھ تعلقات میں نہیں ملا اور اسی احترام اور باہمی بھروسے نے ان تعلقات کو استوار کیا ہے۔
اینٹی گوا اور باربوڈا مشرقی کیریبین کے ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔ براؤن نے زور دے کر کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 41 برس سے انتہائی مستحکم سفارتی تعلقات قائم ہیں۔