• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سے آنے والوں پرسفری پابندیاں سائنسی لحاظ سے بلاجواز ہیں:اے سی آئی یورپتازترین

January 03, 2023

پیرس(شِنہوا) ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کی یورپ شاخ (اے سی آئی یورپ) نے کہا ہے کہ کوویڈ -19 کے لیے چین سے آنے والے مسافروں کی روانگی سے قبل یا آمد پرمنظم جانچ  سائنسی لحاظ سے نہ ہی خطرے کی بنیاد پرجائز ہے۔31 دسمبر 2022 کو ایک پریس ریلیز میں، تنظیم نے یورپی یونین کے اندر اور عالمی سطح پر صحت سے متعلق سفری ضروریات کو یکطرفہ طور پر مسلط کرنے کے لیے متعدد ممالک کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہ یکطرفہ اقدامات پچھلے تین سالوں میں حاصل کیے گئے تمام تجربات اور شواہد سے متصادم ہیں، اور یہ کہ سفری پابندیاں کارآمد نہیں ہیں۔

اے سی آئی یورپ نے کہا کہ یورپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ای سی ڈی سی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے  کوویڈ-19 اوراس کی  قابل تشویش متعدد اقسام (وی او سیز) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سفری پابندیوں کےغیر موثر ہونےکوواضح طور پر تسلیم کیا ہے۔