• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سے 1 کروڑ 95 لاکھ 20 ہزارفائیو جی فون فروختتازترین

January 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین میں فائیو جی موبائل فونز کی ترسیلات اکتوبر کے دوران  1 کروڑ 95 لاکھ 20 ہزارکے قریب پہنچ گئیں جو کہ ملک کی موبائل فونز کی مجموعی  کھیپ کا 80.1 فیصد ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ایک تحقیقی ادارے چائنہ  اکیڈمی آف انفارمیشن  اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی ) نے کہا  ہے کہ ملک میں اس مدت کے دوران فائیو جی موبائل فونز کے 20 نئے ماڈلز جاری کیے گئے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد زیادہ ہیں۔

چینی موبائل فون مارکیٹ میں ملکی  برانڈز کا  حصہ سب سے زیادہ رہا جن کی ترسیلات 1 کروڑ 68 لاکھ تک پہنچ گئیں۔  اس عرصہ کے دوران چین کے موبائل فونز کی مجموعی  کھیپ میں ان ملکی برانڈز کاحصہ 69 فیصد تھا۔

اکتوبر کے دوران نئے جاری ہونے والے ملکی  برانڈ کے موبائل فونز کے ماڈلز گزشتہ سال کی نسبت  20 فیصد بڑھ کر 30 ہو گئے جو کہ مارکیٹ میں موجود تمام نئے ماڈلز کا 90.9 فیصد ہیں۔

چین کی فائیو جی موبائل فونز کی ترسیلات رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران  17  کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئیں جو کہ  گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17.7 فیصد کم ہیں۔