بیجنگ(شِنہوا)چین میں استغاثہ نے مبینہ رشوت خوری کے جرم میں جنوب مغربی صوبہ یوننان کے سابق سینئر سیاسی مشیر ہوانگ یی پر فرد جرم دائر کر دی گئی۔
یہ مقدمہ نگران قومی کمیشن کی جانب سے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی یوننان صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ہوانگ یی کے کیس کی تحقیقات ختم ہونے کے بعد دائر کیا گیا ہے۔
جمعہ کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق ہوانگ یی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ا س نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو نفع پہنچایا اور بدلے میں بھاری رقوم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔
ہوانگ یی کا مقدمہ بلدیہ چھونگ چھنگ کی فرسٹ انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں چلایا جائیگا۔
پراسکیوٹرز نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا ، اس سے پوچھ گچھ کی اور وکلاء کی رائے سنی۔