بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے درمیان نئے سال کی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔
شی نے چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے پوتن اور روسی عوام کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شی نے کہا کہ سال 2022 غیرمعمولی رہا ۔ تیزی سے بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور عالمی وبا کے مسلسل پھیلاؤ کا سامنا کرتے ہوئے چین اور روس نے تعلقات میں ہمیشہ صحت مند ترقی کی رفتار برقرار رکھی۔
شی نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں چین ۔ روس اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل پیشرفت ہوئی۔ توانائی، سرمایہ کاری، رابطے اور دیگر شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئیں جس سے دونوں ممالک میں مشترکہ ترقی کو تقویت ملی۔
شی نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے باضابطہ طور پر چین۔ روس کھیلوں کے سال کے تبادلے کا آغاز کیا جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور روایتی دوستی کو مزید تقویت ملی۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ 2023 کا آمدہ سال چین کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مکمل طور پر نفاذ کا پہلا سال ہے اور چین ۔ روس تعلقات بھی ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔
شی نے کہا کہ وہ پوتن کے ساتھ قریبی تبادلہ برقرار رکھنے کو تیار ہیں اور مختلف شعبوں میں جامع اسٹریٹجک اور عملی تعاون کو گہرا کرنے میں دونوں فریقوں کی قیادت کریں گے تاکہ دونوں ممالک اور ان عوام کو فائدہ پہنچے۔
صدر پوتن نے شی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور دوستانہ چینی عوام کی خوشیوں اور اچھی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پوتن نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران روس ۔ چین رابطے میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل تقویت ملی ہے جس سے ترقی کی مضبوط رفتار برقرار رہی اور وہ بیرونی مشکلات کے امتحان پر پوری اتری۔