• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین روس کے ساتھ مل کر عالمی خوشحالی اور استحکام کا تحفظ کرے گا: سینئر فوجی عہدیدارتازترین

November 09, 2023

ماسکو (شِنہوا) چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی،ژانگ یوشیا نے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مشترکہ طور پردوطرفہ مفادات کے تحفظ اور عالمی اور علاقائی خوشحالی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی  ملاقات کے دوران صدر  پوتن نے ژانگ کو  صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

صدر پوتن نے کہا کہ روس اور چین کے دوستانہ تعلقات عالمی اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سازگار ہیں، جو سرد جنگ کے دوران بننے والے اتحاد سے بالکل مختلف ہے۔

روسی صدر نے حالیہ برسوں میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی تیز رفتار ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے بین الاقوامی کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر قریبی ہم آہنگی برقرار رکھی ہے۔

صدر پوتن  نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط رفتار کے ساتھ فروغ پا رہا ہے جس سے نتیجہ خیز فوائد حاصل ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کی تزویراتی سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ تزویراتی رابطوں کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو اپ گریڈ اور دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوط ترقی کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔