• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ریستوران میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاکتازترین

October 01, 2022

چانگ چون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چانگ چون کے ایک ریستوران میں آتشزدگی کے باعث 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ بدھ کو دوپہر12بجکر 40 منٹ  پر مقامی فائر بریگیڈ کو چانگ چون ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈویلپمنٹ زون میں پیش آنیوالے اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔ امدادی کارروائی کیلئے فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کا کام سہ پہر 3 بجے  تک ختم ہو چکا تھا۔

زخمیوں کا مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔