• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ریل۔سمندری انٹرموڈل ٹرینوں کے ذریعے زیادہ سامان کی ترسیلتازترین

January 03, 2023

نا ن ننگ (شِنہوا) نئی بین الاقوامی زمینی ۔سمندری تجارتی راہداری کے ساتھ چلنے والی ریل۔ سمندری انٹرموڈل مال بردار ٹرینوں نے مجموعی طور پر  7 لاکھ 56 ہزار ٹی ای یوز کنٹینرز کی نقل و حمل کی ہے  جو کہ گزشتہ  سال  کی نسبت 18.5 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار  علاقہ کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق ایک سال قبل علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سیپ ) کے نفاذ  کے بعد سے اس خطے کے اندر تجارتی اور اقتصادی تعاون میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے۔

چائنہ ریلوے نا ن ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے  دیگر رکن ملکوں کی جانب سے سامان چھن ژو بندرگاہ پر تیزی سے واپس آرہا ہے۔

   گوانگشی میں چھن ژو بندرگاہ کے کسٹم کے مطابق سال  2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران  بندرگاہ کے ذریعے چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ملکوں کے درمیان سامان کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 69.77 ارب  یوآن (تقریباً 10 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  44.7 فیصد زیادہ ہے۔

نئی بین الاقوامی زمینی۔ سمندری تجارتی راہداری   2017 میں شروع  ہوئی جو کہ  ایک تجارتی اور لاجسٹک راستہ ہے ، جسے چین  کے  مغربی علاقوں اور آسیان کے اراکین کے صوبائی سطح کے علاقوں نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔

نئی بین الاقوامی زمینی۔ سمندری تجارتی راہداری نے گزشتہ برسوں  کے دوران  تیزی سے ترقی کی ہے جس نے 113 ملکوں اور خطوں میں 338 بندرگاہوں کی منزلوں کی تعداد کو بڑھایا ہے۔