• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ریاستی ذخائر کے سابق سربراہ رشوت خوری کے الزام میں گرفتارتازترین

January 18, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اعلیٰ عوامی استغاثہ نے قومی خوراک اور اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ کے سابق ڈائریکٹر ژانگ ووفینگ کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا ہے کہ قومی کمیشن برائے نگرانی نے ژانگ کے معاملے کی تفتیش مکمل کرکے اسے قانونی کارروائی کے لئے استغاثہ کے سپرد کردیا ہے۔

اس مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔