• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ پرتگال وزرائے خارجہ کا تعلقات کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہتازترین

February 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین پرتگال کے ساتھ تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے اور چین ۔ پرتگال جامع سٹریٹجک شراکت داری کو زیادہ متحرک اور اعلیٰ سطح پر لے جانے لے جانے کے لئے ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

وانگ نے یہ بات اپنے پرتگالی ہم منصب جواؤ گومز کریونہو کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغام کا تبادلہ کرتے ہوئے کہی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ 45 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور پرتگال اپنے اسٹریٹجک، باہمی فائدہ مند اور مربوط نوعیت کے تعلقات مستحکم کررہے ہیں اور دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں اہم شراکت دار بن چکے ہیں۔

چینی وزیرخارجہ وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت حالیہ برسوں میں دوطرفہ تعاون کشیدہ عالمی صورتحال کے آزمائش پر پورا اترا اور اس میں مسلسل مثبت پیشرفت ہوئی جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں اور عوام کے روزگار کو فائدہ ملا۔ اس سے زبردست صلاحیت اور وسیع امکانات بھی ظاہر ہوئے۔

اس موقع پر پرتگالی وزیر خارجہ  جواؤ گومز کریونہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان 500 برس سے زائد عرصے سے دوستانہ تبادلے کی تاریخ کا نگاہ ڈالی جائے تو یہ باہمی احترام اور فائدہ مند تعاون ہمیشہ دوطرفہ تبادلوں کی بنیاد پر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد گزشتہ 45 برس میں دونوں ممالک نے طویل فاصلوں کے باوجود باہمی سمجھ بوجھ میں مسلسل اضافہ کرکے باہمی اعتماد مستحکم ،دوطرفہ تعاون اور کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کیا جس سے دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی ہوئی اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا۔