• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پاکستان تعلقات بہت پرانے اور گہرے ہیں، چینی صدر کی شہباز شریف سے ملاقات میں گفتگوتازترین

June 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جمعہ کو بیجنگ میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور پاکستان پہاڑوں اور دریاؤں سے آپس میں جڑے ہوئے اچھے پڑوسی اور ہر اچھے برے وقت کے ساتھی، ایک دوسرے کے مددگار، اچھے شراکت دار اور ایک دوسرے کے غم اور پریشانی میں شریک اچھے بھائی ہیں، صدر شی نے کہا کہ چین پاکستان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری مسلسل مستحکم ہوئی  جسے مضبوط داخلی قوت اور ترقی کے وسیع امکانات کے ساتھ ٹھوس عوامی حمایت حاصل ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ  ایک دوسرے کی مستحکم حمایت، تعاون کو مضبوط بنانے،سٹریٹجک کوآرڈینیشن کو گہرا کرنے، نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ مزید قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز اور علاقائی امن، استحکام،ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔