بارسلونا (شِنہوا) ایک ہسپانوی ماہر نے کہا ہے کہ چینی حکومت پائیدار طریقے سے معاشی ترقی کے فروغ پر کام کررہی ہے۔
چین کی اعلیٰ مقننہ اور اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس یا "دو اجلاس" کے اختتام کے فوری بعد آئی ای ایس ای بزنس اسکول کے پروفیسر پیڈرو نیونو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی حکومت کی توجہ صرف غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کاروباری شعبوں پر ہی نہیں بلکہ تمام شعبوں پر ہے۔
رواں سال کے دو اجلاس کے دوران نجی شعبے کی ترقی اور نجی کاروباری اداروں کی فلاح و بہبود ان مسائل میں شامل ہیں جن پر کافی توجہ دی جا رہی ہے۔
قومی مقننہ سے منظورشدہ سرکاری ورک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "سرکاری ملکیتی کاروباری ادارے، نجی کاروباری ادارے اور غیر ملکی مالی اعانت سے قائم کاروباری ادارے چین کی جدیدیت میں اہم قوتیں ہیں۔
چائنہ یورپ انٹرنیشنل بزنس اسکول کے بانی اور اعزازی صدر نیونو نے کہا کہ اس طرح کا سرکاری مؤقف اہم ہے کیونکہ اس سے طویل مدت میں ملک بھر میں منافع کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے میں مدد ملتی جس سے تمام کمپنیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹ میں فعال طریقے سے شمولیت اختیار کرنے سے یورپی کمپنیوں سمیت غیر ملکی مالی تعاون سے قائم کمپنیاں اپنے استحکام و ترقی کے امکانات کو بڑھانے میں فعال رہیں گی جبکہ اس کے علاوہ بیرون ملک چینی کمپنیوں کے کاروبار میں توسیع سے چین اور یورپی دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
رواں سال منعقدہ دو اجلاس میں سب کے لئے مشترکہ خوشحالی کے حصول کو ایک بار پھر چینی جدیدیت کی ایک لازمی خصوصیت کے طور پر نمایاں کیا گیا تھا۔