• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ڈوپنگ کے حوالے سے صفربرداشت کے ذریعے کلین ایشیاڈ کے لیے پرعزم ہے: عہدیدارتازترین

October 07, 2023

ہانگ ژو(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس نے ہانگ ژو ایشین گیمز میں  کھیلوں کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اینٹی ڈوپنگ کے تفصیلی منصوبوں پر پیشگی عمل درآمد کیا ہے۔

چینی دستے کے نائب سربراہ لی ینگ چھوان نے کہا کہ جمعرات تک 249 چینی ایتھلیٹس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اب تک کوئی ڈوپنگ کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے جنوری 2022 میں ایشیاڈ کی تیاریوں میں مصروف ایتھلیٹس کےڈوپنگ ٹیسٹ شروع کیے، کھلاڑیوں کے لیےگیمز سے قبل اینٹی ڈوپنگ کورسز اور امتحانات لازمی قراردیے گئے اور یہ کہ اینٹی ڈوپنگ تعلیم چینی کھلاڑیوں کے لیے ایک لازمی کورس ہے۔

کھیلوں سے پہلے، کھلاڑیوں کے لیے غیر ممنوعہ غذائی مصنوعات اور علاج معالجے کی ادویات کی فہرست جاری کی گئی۔

لی نے مزید کہاکہ  ایشین گیمز ویلیج پہنچنے پر فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کے  سامان کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پورے ایونٹ میں اینٹی ڈوپنگ مینجمنٹ ایک اہم مشن ہے۔