• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہونان کی افریقہ کے ساتھ تجارت میں 90.4 فیصد اضافہتازترین

May 19, 2023

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہونان کی 2023 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران افریقی ممالک کے ساتھ غیر ملکی تجارت میں گزشتہ برس کی نسبت 90.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 22 ارب یوآن (تقریباً 3.14 ارب امریکی ڈالرز) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

چھانگ شا کسٹمز کے مطابق یہ شرح نمو صوبے کی مجموعی غیرملکی تجارت کے مقابلے میں 40.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اس عرصے میں صوبے کے برآمدی شعبے نے ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور برآمدات کا حجم 17.4 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 148.7 فیصد زائد ہے۔

اس عرصے میں افریقی ممالک سے درآمد کردہ زرعی مصنوعات 16.6 گنا بڑھ کر  15 کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں۔ اس میں  قدرتی و مصنوعی ربڑ اور خوراک کی درآمدات میں زبردست اضافہ ہوا۔

جنوری سے اپریل تک صوبے کے 3 بڑے تجارتی شراکت دار جنوبی افریقہ، نائجیریا اور مصر تھے۔ اس عرصے میں صرف جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونان کی تجارت افریقی ممالک کے ساتھ مجموعی تجارت کا 5 واں حصہ تھی۔