• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین و زیمبیا کی خواتین اول کی ملاقات،عوامی فلاح کی سرگرمیوں میں دوطرفہ کاوشوں کی تعریفتازترین

September 16, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوان نے  زیمبیا کی خاتون اول موٹینٹا ہچلیما سے ملاقات کی جو زیمبیا کے صدرہاکینڈے ہچلیما کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پرہیں۔

بیجنگ میں ملاقات کے دوران چینی خاتون اول پھینگ لی یوان نے کہا کہ انہوں نے زیمبیا کی خاتون اول کی انسانی ہمدردی اور عوامی بہبود کے مقاصد کے لیے طویل مدتی عزم کے ساتھ ساتھ کمزور طبقات، خواتین و بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی عظیم کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے زیمبیا کی خاتون اول کو خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول کی سرگرمیوں میں چین کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ معذور افراد کے حقوق کو بہتر بنانے میں ملک کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

پھینگ لی یوان نے کہا کہ چین اور زیمبیا کے درمیان دیرینہ دوستی ہے اور تزارا ریلوے اس دوستی کی یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں دونوں فریق مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مسلسل مضبوط کریں گے اور اپنے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔

زیمبیا کی خاتون اول نے زیمبیا اور چینی رہنماؤں کی پرانی نسلوں سے جاری سدا بہار  دوستی کے ساتھ ساتھ تزارا ریلوے کے مقصد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زیمبیا کے صدر ہچلیما کے دورہ چین کے دوران اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کی بے حد تعریف کی۔