• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین و امریکہ کے ترقی پذیرتعلقات دونوں ممالک کے بنیادی مفاد میں ہیں: ترجمان چینی وزارت خارجہتازترین

February 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ ترقی پذیر تعلقات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہیں اور بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اترتے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وانگ وین بین نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ صدارتی انتخاب امریکہ کا داخلی معاملہ ہے۔ چین دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر قائم ہے اس لیے وہ امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

ترجمان نے کہاکہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ  کہ کون امریکی صدر کے طور پر منتخب ہو تا ہے، ہمیں امید ہے کہ امریکہ ہمارے ساتھ اسی سمت میں باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اورمشترکہ تعاون کے اصولوں پر عمل کرے گا اور دو طرفہ مستحکم اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھائے گاجو دونوں ممالک اور پوری دنیا کے فائدے میں ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔