بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت قدرتی وسائل نے سمندری آفات کے لیے ایک نیا نظر ثانی ہنگامی ردعمل کا منصوبہ جاری کیا ہے۔
وزارت کی ویب سائٹ پر بدھ کوجاری تفصیلات کے مطابق ہنگامی ردعمل کے منصوبے کا مقصد ان آفات سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کو کم کرنا ہے۔ اس میں ہنگامی ردعمل شروع کرنے کے معیارات، ردعمل کے طریقہ کار، امدادی اقدامات اور ہنگامی منصوبہ بندی کا انتظامی طریقہ کار شامل ہے۔ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ سمندری آفات کے اثرات کی شدت، پیمانے اور مدت کے مطابق ہنگامی ردعمل کو چار درجوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ڈیزاسٹر وارننگ کو سرخ، نارنجی، پیلے اور نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے، جو انتہائی زیادہ سے کم انتباہی سطح کے مطابق ہے۔
منصوبے میں سمندرکے مشاہدے کے ڈیٹا کی بروقت ترسیل اور اشتراک کو یقینی بنانے کا بھی کہاگیا ہے۔
اس میں ساحلی علاقوں میں قدرتی وسائل اور سمندری حکام کے لیے سمندری آفات کے لیے اپنے مقامی ہنگامی ردعمل کے منصوبے مرتب کرنے پر زوردیاگیا ہے۔