• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، نومبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں اضافہتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نومبر 2022 کے دوران بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 0.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 666.7 ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گئی۔

قومی بیوروبرائے شماریات کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 76 کھرب کلو واٹ آورز تک پہنچ گئی۔

قومی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک برس کے مقابلے میں تھرمل بجلی کی پیداوار میں 1.4 فیصد اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں جوہری بجلی کی پیداوار 11.1 فیصد بڑھی جبکہ پن بجلی کی پیداوار 14.2 فیصد گھٹ گئی۔