• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نیوزی لینڈ کے خشک دودھ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، محکمہ شماریاتتازترین

May 24, 2024

ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کی چین کے لئے خشک دودھ کی برآمدات میں حالیہ کمی کے باوجود چین اب بھی نیوزی لینڈ کے خشک دودھ  کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔

نیوزی لینڈ کے محکمہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2008 کو ختم ہونے والے سال کے مقابلے میں رواں سال اپریل کو ختم ہونے والے مالی سال میں چین کو خشک دودھ کی برآمدات کی  قدر میں 987 فیصد اور مقدار میں 1ہزار4 فیصد اضافہ ہوا۔

محکمہ شماریات کے انٹرنیشنل ٹریڈ مینیجر الاسڈیر ایلن نے کہا کہ اپریل 2024 کو ختم ہونے والے سال میں، نیوزی لینڈ کےخشک دودھ کی 30 فیصد برآمدات چین کو بھیجی گئیں۔

ایلن نے کہا کہ 2008 میں چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کے بعد سے چین کو برآمدات میں تیزی آئی۔