نیویارک (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے فرانس کے صدر کے معاون کو بتایا ہے کہ چین فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے نئی سرد جنگ کی مخالفت بارے عوامی اظہار کو سراہتا ہے۔
وانگ نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77ویں جاری اجلاس کے موقع پر میکرون کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے ملاقات کے دوران کہی۔
بون نے وانگ کو یوکرین کے بحران سے متعلق اس نقطہ نظر سے آگاہ کیا جو میکرون نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پیش کیا تھا ۔
بون نے کہا کہ فرانس یورپ میں سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ امن کی بحالی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے اور یہ کہ اس تنازعہ کےخاتمے اور مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے رابطے بڑھانے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ کوششیں کرنا چاہتا ہے ۔
وانگ نے کہا کہ چین نئی سرد جنگ، بلاک تصادم کے ساتھ ساتھ دنیا کی تقسیم کے خلاف فرانس کی مخالفت کے عوامی سطح پر اظہار بارے میکرون کو سراہتا ہے۔ چین امن کے لیے فرانس کی فعال کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین تمام ملکوں کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتا ہے۔
وانگ نے یہ بات واضح کرتے ہوئے کہ چین اور فرانس دونوں امن کے لیے پرعزم ہیں، بتایا کہ دونوں ملک یہ توقع رکھتے ہیں کہ امن مذاکرات کے ذریعے جتنا جلد ہوسکے جنگ بندی اور جنگ کا خاتمہ ممکن ہے۔
وانگ نے کہا کہ موجودہ بحران کے تناظر میں دونوں ملکوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہم آواز ہوکر بات کریں اوربطور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔