• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، نئی سال کی تعطیلات کے دوران 5 کروڑ 27 لا کھ مقامی سیاحوں کے دورے ریکارڈتازترین

January 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئے سال کی 3 روزہ تعطیلات کے دوران  تقریباً 5 کروڑ 27 لاکھ مقامی سیاحوں نے دورے کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 0.44 فیصد ز ائد ہیں۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق تعطیلات کے دوران سیاحت سے 26.5  ارب یوآن (تقریباً 3.8 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 4 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی ثقافتی اور سیاحتی مارکیٹ پیر کو ختم ہونے والی تعطیلات کے دوران مستحکم اور منظم رہی ہے۔

وزارت کے مطابق اس عرصے میں مختصر فاصلے کا سفرمسافروں کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ رہا جس میں  برف اور اس کی سرگرمیاں ، کیمپنگ، اور نوجوانوں کے کھیل مقبول رہے۔

وزارت نے کہا کہ اعداد و شمار ملک میں درمیانے اور طویل فاصلے کے سفر میں مستقل بحالی کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ کچھ آن لائن ٹریول ایجنسیوں نے تعطیلات کے دوران بین الصوبائی اور سرحد پار سیاحت کے لئے ٹکٹ بکنگ میں نمایاں اضافے بارے بھی بتایا ہے۔