• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،نئے سال کی تعطیلات کے دوران 2ارب13کروڑ پارسلز منزل مقصود پر پہنچائے گئےتازترین

January 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں پیر کو ختم ہونے والی نئے سال کی تین روزہ تعطیلات کے دوران 2ارب13کروڑ پارسلز کو ان کی منزل مقصود تک پہنچایا گیا،جو ملک بھر میں کورئیر سروسز کی بحالی کاثبوت ہے۔

 اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے منگل کوبتایا کہ ایکسپریس ڈیلیوری شعبے میں مجموعی  تعداد میں  سے 1ارب 6 کروڑپیکجزوصول کیے گئے جوگزشتہ سال کی تعطیلات کے مقابلے میں 15.2 فیصد زیادہ ہیں۔ڈیلیور کردہ پارسلز کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت11.5 فیصد اضافے سے 1ارب 7کروڑ تک پہنچ گئی۔

بیورو نے کہا کہ اس شعبے نے آنے والے مصروف دور کے لیے تیاری شروع کر دی ہے کیونکہ لوگ اس سال 21 جنوری سے شروع ہونے والے موسم بہار کے تہوار کی چھٹیوں کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ  4 دسمبر سے پوسٹل اور ایکسپریس پوسٹل سروسزکی کولیکشنز اور ترسیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ملک کی نئی تبدیل شدہ کوویڈ-19 رسپانس پالیسی میں کام اور پیداوار دونوں کو دوبارہ شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔