• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے زلزلہ سے متاثرہ سیچھوان کے لئے مز ید 15 کروڑ یوآن مختص کر دئیےتازترین

September 09, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لئے اپنے مرکزی قدرتی آفات کے  ریلیف فنڈز سے مزید 15 کروڑ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 17 لاکھ امریکی ڈالرز) کی رقم مختص کی ہے۔ صوبہ کی لوڈنگ کاؤنٹی میں پیر کو 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

وزارت خزانہ کے ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق یہ رقم وزارت خزانہ اور وزارت ہنگامی انتظامات نے مشترکہ طور پر مختص کی ہے۔ یہ رقم ہنگامی امداد اور معاونت کے لئے استعمال کی جائے گی ۔ تباہی سے متاثرہ افراد کی تلاش، بچاؤ اور ان کی منتقلی پر توجہ مرکوز ہوگی ۔ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا، خطرات کا خاتمہ کیا جائے گا اور ثانوی آفات کے خطرات کا سراغ لگایا جائے گا اور ساتھ ہی تباہ شدہ مکانات کی مرمت کی جائے گی۔

پیر کو صوبہ سیچھوان میں زلزلہ آنے کے بعد سے دونوں اداروں نے زلزلے متاثرین کی امداد اور ریلیف کے کاموں کے لئے 5 کروڑ یوآن مختص کئے ہیں۔

وزارت خزانہ نے مقامی مالیاتی اتھارٹی سے کہا ہے کہ وہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لئے جلد رقم مختص کرے ، رقم کے انتظامات کو مستحکم کرے اور مقامی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے تاکہ لوگوں اور ان کی املاک کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔