• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ریاضی کی ٹیکسٹ بک کے تصاویری خاکوں کے معاملے کی تحقیقات جاری کردیںتازترین

August 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تعلیم (ایم او ای) نے پیپلز ایجوکیشن پریس (پی ای پی) کی طرف سے شائع کردہ پرائمری اسکول کے طلباء کے لیے ریاضی کی نصابی کتابوں میں مشکل سے سمجھ آںے والی تصویری اشکال کے معاملے کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان کیاہے۔ ایم او ای کے ایک بیان کے مطابق، نصابی کتب میں عوامی تشویش کی عکاسی مجموعی طور پر مصوری کے انداز میں عوام کی جمالیاتی ترجیحات کے مطابق نہیں کی گئی تھی اور ان میں سے کچھ  تصویری وضاحتیں اعلیٰ پیشہ ورانہ معیارات پر پورا نہیں اترتی تھیں۔تصاویری عکاسی میں کچھ غلطیاں تھیں اور کچھ دیگرسے غلط فہمیاں پیدا ہونے کا امکان تھا۔ وزارت نے  بتایا کہ مجموعی طور پر 27 افراد کو  فرائض میں غفلت برتنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، اور یہ کہ وو یونگ، کور ڈیزائنر لیو من اور لیو جینگرن کی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی ورکشاپس کو اب قومی نصابی کتب کے ڈیزائن  اور تصاویری اشکال کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔