• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ویکیوم مائع آکسیجن-میتھین انجن کا تجربہ مکمل کرلیاتازترین

October 20, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اپنے سب سے بڑے تھرسٹ ویکیوم مائع آکسیجن-میتھین انجن کا تجربہ مکمل کر لیا ہے، جسے تجارتی راکٹ میں استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

چین کی پرائیویٹ راکٹ کمپنی لینڈ اسپیس کی جانب سے تیار کردہ ٹی کیو-15 اے نامی انجن836کلونیوٹن تک ویکیوم تھرسٹ رکھتا ہے۔ اسے کمپنی کے زیڈ کیو- 2 راکٹ کے دوسرے بیچ کے لیے دوسری منزل کے مرکزی انجن کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جو کم از کم 6 ٹن وزن کو زمین کے مدار میں لے جا سکتا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ انجن نے  پورے نظام کے ٹیسٹ کے دوران مستحکم طریقے سے کام کرتے ہوئے ڈیزائن کے ہدف کو حاصل کیا۔