• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نومبر کے اختتام تک 15 کھرب یوآن مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے مؤثر سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خاطر نومبر 2022ء کے آخر تک تقریباً 15 کھرب یوآن(تقریباً 2 کھرب 14 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کی مجموعی سرمایہ کاری کے حامل 106 بڑے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومبر کے آخر تک ملک کی پالیسی پر مبنی اور ترقیاتی مالیاتی اداروں کی مدد سے 2 ہزار 700سے زائد منصوبوں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔

مرکزی حکومت کے بجٹ سے 6 کھرب 40 ارب یوآن کا مجموعی سالانہ سرمایہ کاری کوٹہ مختص کر دیا ہے اور زیر تعمیر منصوبوں کی شرح تقریباً 5 سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

این ڈی آر سی نے کہا ہے کہ وہ مؤثر سرمایہ کاری کو وسعت دینے کیلئے پالیسی پر مبنی اور ترقیاتی مالیاتی اداروں و انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کے استعمال کو مزید تیز کرے گا۔

این ڈی آر سی نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے بہتر ردعمل اور معیشت کی حامی پالیسیوں کے نفاذ کے باعث چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں اضافے کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔