شی چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔
ٹیلی مواصلات سیٹلائٹ ایپ اسٹار۔ 6 ای کو لیکر جانے والے لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ نے جمعہ کے روز قبل از سحر 2 بجکر 10 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور مقررہ مدار میں کامیا بی سے داخل ہوگیا۔
سیٹلائٹ بنیادی طور پر جنوب مشرقی ایشیا کے لئے اعلی درجے کی مواصلاتی خدمات کی فراہمی میں استعمال ہوگا۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 460 واں پرواز مشن تھا۔