• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے موبائل موسمیاتی سٹیشن بوٹسوانا کے حوالے کر دیاتازترین

December 22, 2023

گیبورون(شِنہوا)چین نے بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون میں ایک موبائل موسمیاتی سٹیشن بوٹسوانا حکومت کے حوالے کیا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جنوبی افریقی ملک کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔

اس موقع پر موبائل موسمیاتی اسٹیشن حوالگی تقریب سے خطاب میں بوٹسوانا میں تعینات چینی سفیر  وانگ شوئی فینگ نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے عطیہ کردہ ملٹی سیٹلائٹ ڈیٹا موبائل وصولی اور پروسیسنگ سسٹم بوٹسوانا کو ماحولیاتی نگرانی، زرعی پیداوار اور انتہائی موسمیاتی روک تھام میں بھرپور مدد فراہم کرے گا تاکہ بوٹسوانا کو ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کے اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے جبکہ یہ اسٹیشن چین-افریقہ تعاون کے فریم ورک پر فورم کے تحت نو پروگراموں کے ثمرات میں سے ایک ہے۔

وانگ نے کہا کہ  دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ایک ذمہ دار ملک کے طور پر چین ہمیشہ سے موسمیاتی تبدیلی پر جنوبی خطے کے ممالک کے درمیان  تعاون کا ایک فعال حمایتی  اور عمل کرنے والا ملک رہا ہے اور اب تک چین نے 40 ترقی پذیر ممالک کے ساتھ 48 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

بوسٹوانا کی وزارت ماحولیات اور سیاحت کی مستقل سیکرٹری گریس موزیلا نے بوٹسوانا حکومت کی جانب سے سٹیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے چینی حکومت کے بے لوث عطیہ پر شکریہ ادا کیا۔