• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے، چینی سفارتکارتازترین

April 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کے مرکز پر مبنی بین الاقوامی نظام، بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات ( آئی جی این) کے شریک چیئرمین طارق ایم اے ایم البنائی اور الیگزینڈر مارشک سے ملاقات کی ہے۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیا سی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرنے والے پہلے بانی رکن اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔

 غیر مستحکم اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بین الاقوامی حالات کے درمیان وانگ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی کے جھنڈے کو بلند رکھیں اور اقوام متحدہ کی حوصلہ افزائی کریں تا  کہ وہ عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔

وانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی اصلاحات میں شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے، ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور آواز میں اضافے، زیادہ سے زیادہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کو فیصلہ سازی میں حصہ لینے کا موقع دینے اور خاص طور پر افریقہ کے خلاف تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔

وانگ نے مزید کہا امید ہے کہ شریک چیئرمین تمام فریقین کی بدامنی دور کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں رہنمائی کریں گے تاکہ سلامتی کونسل کے اصلاحاتی عمل کو بین الاقوامی برادری وسیع پیمانے پر تسلیم کرے اور نتائج تاریخ کے امتحان پر پورا اتریں۔

 کویت اور آسٹریا کے اقوام متحدہ میں بالترتیب مستقل نمائندوں البانی اور مارشک نے اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور کثیر الجہتی اور اقوام متحدہ کے اختیار کو برقرار رکھنے پر چین کی تعریف کی اور مزید کہا کہ وہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے سلسلے میں چین اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ رابطے اور مشاورت کو بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔