• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے مینوفیکچرنگ اختراع بارے قرض اجرا میں اضافہ کردیاتازترین

September 20, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چا ئنہ ڈیو یلپمنٹ بینک نے مینو فیکچرنگ شعبے میں تکنیکی اختراع اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے قرض اجرا میں اضافہ کردیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق بینک نے رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مینو فیکچرنگ کمپنیوں کو 330 ارب یوآن (تقریباً 47.5 ارب امریکی ڈالرز) کا قرضہ فراہم کیا۔

بتایا گیا ہے کہ اگست کے اختتام تک بینک کے مینو فیکچر نگ شعبے پر واجب الادا قرضوں کی مالیت 11.1 کھرب یوآن تھی جو گزشتہ برس کے اختتام کی نسبت 15.8 فیصد زائد ہے۔ اس نے اس مدت میں بینک کے تمام قرضوں کی اوسط نمو کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

ان قرضوں میں سے تقریباً 633.7 ارب یوآن نیوجنریشن انفارمیشن ٹیکنالوجیز، اعلیٰ درجے کے آلات کی تیاری، نئے مواد اور نئی توانائی والی گاڑیوں جیسی اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں کے لئے مختص ہو ئے جو گزشتہ برس کی نسبت 32 فیصد زائد ہے۔

بینک نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے اختتام تک مینو فیکچرنگ شعبے کو دیئے گئے قرض 88 فیصد درمیانے اور طویل مدتی قرضے پر مشتمل تھے جو نیا ریکاڈ اور 2020 کے اختتام سے 13 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔