جیوچھوآن (شِنہوا) چین نے سی ای آر ای ایس-1 وائی 5 کیریئر راکٹ کو ملک کے شمال مغرب میں واقعہ جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
کمرشل راکٹ پیرکی دوپہر1بج کر4 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر روانہ ہوا جس کے ذریعے پانچ سیٹلائٹس کوان کے مقررہ مدار میں پہنچایا گیا۔
پانچ سیٹلائٹس میں تیان چھی گروپ سے تعلق رکھنےوالاتیان چھی-13 سیٹلائٹ۔تیان مو-1 موسمیاتی گروپ کے دوسیٹلائٹس اورزمینی مشاہدے اورخلائی سائنس سے متعلقہ دو دیگر سیٹلائٹس شامل ہیں۔
بیجنگ کی ہائی ٹیک کمپنی گلاکٹیک انرجی کا تیار کردہ سی ای آر ای ایس-1 راکٹ ایک چھوٹے پیمانے پر ٹھوس ایندھن سے چلنے والاکیریئر راکٹ ہےجو مائیکرو سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ لانچ سی ای آر ای ایس-1راکٹ سیریز کا پانچواں فلائٹ مشن تھا۔